عمان کے وزیر خارجہ کا امریکا کی خارجہ پالیسی پر کنٹرول کھونے کا دعویٰ

عمانی وزیر خارجہ بدر الابوسعیدی نے کہا ہے کہ امریکا اپنی خارجہ پالیسی پر کنٹرول کھو چکا ہے اور واشنگٹن کے اتحادیوں کو مدد دینی چاہیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عمان کے وزیر خارجہ کا امریکا کی خارجہ پالیسی پر کنٹرول کھونے کا دعویٰ

مسقط: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عمان کے وزیر خارجہ بدر الابوسعیدی نے کہا ہے کہ امریکا اپنی خارجہ پالیسی پر کنٹرول کھو چکا ہے اور واشنگٹن کے اتحادیوں کو اسے اس الجھاؤ سے نکالنے میں مدد دینی چاہیے۔ انہوں نے یہ بات ایک مضمون میں لکھی۔

بدر البوسعیدی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 9 ماہ کے دوران امریکا اور ایران دو بار ایک حقیقی معاہدے کے قریب پہنچے۔ ان کے مطابق 28 فروری کو تازہ ترین بات چیت کے چند گھنٹے بعد اسرائیل اور امریکا کی جانب سے فوجی حملہ کیا گیا جب امن کا امکان پیدا ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے جن اہداف کو امریکی قرار دیا، ان کے خلاف جوابی کارروائی کی، جو ان کے بقول ناگزیر تھی، اگرچہ یہ افسوسناک اور ناقابل قبول نتیجہ تھا۔ بدر البوسعیدی کے مطابق ایران کی قیادت کے لیے اسلامی جمہوریہ کے خاتمے کی جنگ کے ماحول میں یہ واحد عملی راستہ تھا۔

عمانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکی انتظامیہ کی سب سے بڑی غلطی یہ تھی کہ وہ ابتدا ہی میں اس جنگ میں کھنچتی چلی گئی۔ ان کے بقول یہ امریکا کی جنگ نہیں ہے اور ایسا کوئی منظرنامہ نہیں جس میں اسرائیل اور امریکا دونوں اپنے مقاصد حاصل کر سکیں۔ عمان ماضی میں بھی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرتا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں