فن لینڈ دنیا کا خوش ترین ملک

فن لینڈ خوش ترین ملک، پاکستان 104 ویں نمبر پر آگیا، بھارت پیچھے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فن لینڈ دنیا کا خوش ترین ملک، پاکستان کی پانچ درجے بہتری

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فن لینڈ نے مسلسل نویں سال دنیا کے خوش ترین ملک کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔ اقوام متحدہ نے خوشی کے عالمی دن کے موقع پر عالمی خوشی کی فہرست جاری کی، جس میں پاکستان سمیت 147 ممالک کی درجہ بندی کی گئی۔ گیلپ ورلڈ پول کے ڈیٹا کے مطابق، پاکستان نے 5 درجے بہتری کے ساتھ 104 ویں نمبر پر جگہ بنائی جبکہ بھارت 116 ویں نمبر پر رہا۔

خوشی کی اس فہرست میں ممالک کی درجہ بندی کے لیے فی کس آمدنی، متوقع زندگی، سماجی مدد، آزادی، سخاوت اور بدعنوانی جیسے عوامل کو مدنظر رکھا گیا۔ فہرست میں آئس لینڈ نے ڈنمارک کو پیچھے چھوڑ کر دوسرا نمبر حاصل کیا جبکہ ڈنمارک تیسرے نمبر پر رہا۔

اس کے علاوہ، کوسوو دنیا کا سب سے خوش مسلم ملک قرار پایا جو 16 ویں نمبر پر رہا، جبکہ امریکہ کو 23 ویں نمبر پر جگہ ملی۔ افغانستان 147 ویں نمبر پر سب سے ناخوش ملک قرار دیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں