کامیڈین کاشف خان نے بیٹیوں کی شادی پر کم خرچ کرنے کے مشورے دیے، مہنگے لباس اور جیولری کرائے پر لینے کی تجویز دی۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کامیڈین کاشف خان نے بیٹیوں کی شادی پر فضول خرچے سے بچنے کے طریقے بتائے ہیں۔ حال ہی میں وہ ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے شادی کے اخراجات کو کم کرنے کے متعلق گفتگو کی۔
کاشف خان نے کہا کہ شادی کے موقع پر سب کی خواہشات ہوتی ہیں، ان کو پورا کریں لیکن خرچوں کو کم کرنے کا بھی خیال رکھیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ مہنگے لباس اور جیولری خریدنے سے گریز کریں، کیونکہ ڈیزائنر جوڑے اور سونے چاندی کی جیولری کرائے پر بھی مل جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لڑکے والوں کو تحفے دینے کے بجائے اپنی ذمہ داریوں کو خود پورا کریں اور غیر ضروری تحفے دینے سے بچیں۔ کاشف خان نے بتایا کہ اب لوگ مہندی اور شادی کو ملا کر ایک ہی تقریب منعقد کرتے ہیں جس سے خرچ کم ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ کاشف خان کی بیٹی ربیکا خان ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں اور ان کی شادی کی تقریبات پر اضافی اخراجات کے باعث تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔















