ملک میں سونے کی قیمت میں 24 ہزار 300 روپے کی بڑی کمی

آج پاکستان میں سونے کی قیمت میں 24,300 روپے کی کمی ہوئی، جس سے فی تولہ قیمت 4,99,462 روپے ہوگئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ملک میں سونے کی قیمت میں 24 ہزار 300 روپے کی بڑی کمی

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آج مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں تاریخ کی دوسری سب سے بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ سونا فی تولہ 24 ہزار 300 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 99 ہزار 462 روپے ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 760 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 4 ہزار 765 ڈالر ہوگئی، جبکہ عالمی منڈی میں چاندی کی قیمت میں فی اونس 6 فیصد کمی واقع ہوئی۔

دیگر متعلقہ خبریں