پاکستان میں بوہرا برادری نے عید الفطر جوش و خروش سے منائی

پاکستان بھر میں بوہرا برادری نے عید الفطر جوش و خروش سے منائی، کراچی میں طاہری مسجد میں بڑا اجتماع ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں بوہرا برادری نے عید الفطر جوش و خروش سے منائی

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان بھر میں بوہرا برادری نے عید الفطر جوش و خروش کے ساتھ منائی، جبکہ کراچی میں عید کا بڑا اجتماع صدر میں طاہری مسجد میں ہوا۔

نماز عید کے بعد ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعائیں کی گئیں، اور شرکاء نے ایک دوسرے کو مبارک باد دی۔ اس موقع پر طاہری مسجد کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

بوہرا برادری کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں بھی عید کے اجتماعات منعقد ہوئے، جہاں برادری کے افراد نے روایتی جوش و جذبے کے ساتھ عید کی خوشیاں منائیں۔

دیگر متعلقہ خبریں