حکومت نے بجلی کے بلوں میں فکسڈ چارجز کا نفاذ کر دیا

حکومت نے بجلی کے بلوں میں اضافی فکسڈ چارجز کا نفاذ کر دیا، پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین پر چارجز عائد کیے گئے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حکومت نے بجلی کے بلوں میں فکسڈ چارجز کا نفاذ کر دیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت نے بجلی کے بلوں میں اضافی فکسڈ چارجز شامل کر دیے ہیں، جن کی وصولی فروری کے بلوں سے شروع کی گئی ہے۔ پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ دونوں اقسام کے صارفین پر ان چارجز کا اطلاق ہوا ہے۔

پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے 100 یونٹ کے استعمال پر 200 روپے اور 200 یونٹ کے استعمال پر 300 روپے ماہانہ فکسڈ چارجز مقرر کیے گئے ہیں۔ نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے 100 یونٹ تک 275 روپے اور 200 یونٹ تک 300 روپے چارجز عائد کیے گئے ہیں۔

مزید برآں، 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈ صارفین سے 350 روپے، 400 یونٹ تک 400 روپے، اور 500 یونٹ کے استعمال پر 500 روپے فکسڈ چارجز عائد کیے گئے ہیں۔ 600 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کے لیے یہ چارجز 675 روپے ماہانہ مقرر کیے گئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں