بلوچستان حکومت نے 19 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ عیدالفطر پر 20 اور 21 مارچ کو ملک بھر میں دو روزہ سرکاری چھٹیاں ہوں گی۔
کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت بلوچستان نے اعلان کیا ہے کہ 19 مارچ کو صوبہ بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق جمعرات کو تمام سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔
اسلام آباد: حکومت پاکستان نے عیدالفطر پر دو روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق 20 اور 21 مارچ 2026 کو عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی، جبکہ 5 اور 6 دن کام کرنے والے سرکاری دفاتر میں تعطیلات کا اطلاق ہوگا۔
عیدالفطر کے موقع پر سرکاری ملازمین کو مجموعی طور پر 4 چھٹیاں ملیں گی، جس میں 22 مارچ کو اتوار کی عام تعطیل اور 23 مارچ کو یوم پاکستان کی سرکاری چھٹی شامل ہوگی۔














