ہانیہ عامر کی مداح سے ویڈیو کال پر شادی کی دعا کی درخواست

ہانیہ عامر نے ویڈیو کال پر مداح سے اپنی شادی کی دعا کی درخواست کی، جس پر مداح نے ان کے لیے اچھے نصیب کی دعا کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ہانیہ عامر کی مداح سے ویڈیو کال پر شادی کی دعا کی درخواست

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی ویڈیو کال پر ایک خاتون مداح سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ ویڈیو میں ہانیہ عامر کو اپنی مداح کے ساتھ خوشگوار انداز میں گپ شپ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ دورانِ گفتگو، مداح نے اداکارہ سے ان کی شادی کے بارے میں سوال کیا، جس پر ہانیہ نے کہا کہ ابھی ان کی شادی نہیں ہوئی اور مداح سے دعا کی درخواست کی۔

مداح نے ہانیہ عامر اور ان کے والدین کی خیریت دریافت کی اور رمضان کے روزوں کے بارے میں پوچھا، جس پر اداکارہ نے بتایا کہ ان کے روزے اچھے جا رہے ہیں اور وہ کام بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مداح نے نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے ‘میری زندگی ہے تو’ کی تعریف بھی کی۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں