پاکستان کا انٹرنیشنل ٹرانس شپمنٹ قوانین میں ترامیم کا فیصلہ

پاکستان نے انٹرنیشنل ٹرانس شپمنٹ قوانین میں ترامیم کا مسودہ جاری کر دیا ہے جس کے تحت بندرگاہوں کو ٹرانس شپمنٹ ہب بنایا جائے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کا انٹرنیشنل ٹرانس شپمنٹ قوانین میں ترامیم کا فیصلہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے انٹرنیشنل ٹرانس شپمنٹ قوانین میں مزید ترامیم کا فیصلہ کیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اس مقصد کے لیے مسودہ جاری کر دیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق پاکستان کی بندرگاہوں کو انٹرنیشنل ٹرانس شپمنٹ ہب بنایا جائے گا اور بین الاقوامی ٹرانس شپمنٹ سامان کو اسٹور، ہینڈل اور ٹرانسفر کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی سامان کو ذخیرہ کر کے دوسرے ممالک کو بھیجا جائے گا اور قوانین کا اطلاق فضائی اور سمندری دونوں راستوں کے لیے ہوگا۔

ایف بی آر کے مطابق بحری جہازوں، کنٹینرز کے ساتھ ہوائی جہاز اور ایئر شپمنٹ پر بھی ان قوانین کا اطلاق ہوگا۔ کارگو سامان کی 100 فیصد اسکیننگ اور فزیکل چیک کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سامان کی چوری، مس ڈکلیئریشن یا نقصان کی صورت میں جرمانہ عائد کیا جائے گا اور خلاف ورزی پر شپنگ لائن یا ایئر لائن کمپنیاں ڈیوٹی ٹیکس ادا کرنے کی پابند ہوں گی۔

ایف بی آر کے مطابق چیف کلیکٹر کو خلاف ورزی کی صورت میں سامان روکنے کا اختیار ہوگا۔ مسودہ پر تجاویز و سفارشات کے بعد حتمی ایس آر او جاری کیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں