نیشنل موبلائزیشن فرنٹ نے طالبان کی جارحیت کے خلاف محاذ کا اعلان کیا، فرنٹ کی تشکیل شمالی اور مشرقی افغانستان کے نوجوانوں نے کی۔
کابل: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیشنل موبلائزیشن فرنٹ نے افغان طالبان حکومت کی انتہا پسندی اور جارحانہ پالیسیوں کے خلاف محاذ کا اعلان کر دیا۔ فرنٹ کا قیام شمالی اور مشرقی افغانستان کے نوجوانوں کی جانب سے طالبان کی جابرانہ حکومت اور دہشت گردی کی سرپرستی کے ردعمل میں ہوا ہے۔
فرنٹ کے مطابق افغانستان کے عوام طالبان کے ظلم کے خلاف کھڑے ہونے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں دیکھتے۔ عوام سیاسی، معاشی، ثقافتی اور سماجی مسائل سے دوچار ہیں۔
نیشنل موبلائزیشن فرنٹ کا کہنا ہے کہ افغان طالبان عوام کے نمائندے نہیں بلکہ غاصب ہیں، انہوں نے افغانستان پر زبردستی قبضہ کر رکھا ہے۔ فرنٹ کے ارکان افغان طالبان کے خلاف جہاد کو سابق سوویت یونین کے خلاف جہاد سے بھی زیادہ فرض سمجھتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ نیشنل موبلائزیشن فرنٹ کا یہ اقدام طالبان کی دہشت گردی کی پشت پناہی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف ایک مضبوط عوامی بیانیہ بن چکا ہے۔ فرنٹ خواتین، اقلیتوں اور تعلیم سمیت بنیادی حقوق کا مطالبہ کر رہا ہے۔













