ایران کے سکیورٹی چیف علی لاریجانی کی شہادت کے بعد سعید جلیلی کو ان کی جگہ سکیورٹی چیف مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے سکیورٹی چیف علی لاریجانی کی شہادت کے بعد سابق سیکرٹری سعید جلیلی کو ان کی جگہ سکیورٹی چیف مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے سرکاری ٹی وی پر بتایا کہ علی لاریجانی بیٹے اور معاون سمیت اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔
علی لاریجانی کو سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے نامزد کیا تھا۔ ان کے ساتھ نیشنل سکیورٹی کونسل کے سابق سیکرٹری سعید جلیلی بھی شامل تھے۔ امکان ہے کہ عارضی طور پر سعید جلیلی شہید علی لاریجانی کی جگہ لیں گے جب تک سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کونسل میں اپنے نمائندے نامزد نہیں کر دیتے۔












