بلوچستان میں خودکش حملے کا منصوبہ ناکام، نوجوان لڑکی گرفتار

سکیورٹی اداروں نے کالعدم بی ایل اے کے خودکش حملے کے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے نوجوان لڑکی کو گرفتار کر لیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بلوچستان میں خودکش حملے کا منصوبہ ناکام، نوجوان لڑکی گرفتار

کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سکیورٹی اداروں نے کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی جانب سے خودکش حملے کے لیے تیار کی گئی نوجوان لڑکی کو گرفتار کر لیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں وزیر داخلہ ضیا لانگو و دیگر حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کی، جس میں گرفتار لڑکی لائبہ بھی موجود تھیں۔

پریس کانفرنس میں لائبہ نے بتایا کہ اسے خودکش مشن کے لیے تیار کیا جا رہا تھا کہ اسے خضدار سے گرفتار کر لیا گیا۔ اس نے خواتین سے اپیل کی کہ کسی غلط سرگرمی کا حصہ نہ بنیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشتگرد بلوچ خواتین کا استحصال کر رہے ہیں، اور لائبہ کی کہانی سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام حکومت کے ساتھ حساس معلومات شیئر کر رہے ہیں، جس سے سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی نے بڑی تباہی سے بچا لیا۔

دیگر متعلقہ خبریں