انسٹا گرام میں کلک ایبل لنکس کی آزمائش شروع

انسٹا گرام نے محدود صارفین کے لیے پوسٹس کیپشنز میں کلک ایبل لنکس کی آزمائش شروع کر دی ہے، جس سے ویب سائٹس کی ٹریفک بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
انسٹا گرام میں کلک ایبل لنکس کی آزمائش شروع

سان فرانسسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انسٹا گرام نے محدود صارفین کے لیے پوسٹس کیپشنز میں کلک ایبل لنکس کی آزمائش شروع کر دی ہے۔ یہ فیچر صارفین کی دیرینہ خواہش کے طور پر سامنے آیا تاکہ وہ اپنی ویب سائٹس کی ٹریفک کو انسٹا گرام سے بڑھا سکیں۔

میٹا کے ترجمان کے مطابق یہ آزمائش میٹا ویریفائیڈ سبسکرائبرز میں کی جا رہی ہے، اور ایک صارف ایک ماہ میں 10 لنکس شامل کر سکتا ہے۔ تاہم، یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ فیچر کب تک متعارف ہوگا اور کیا یہ تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا یا صرف ویریفائیڈ صارفین تک محدود رہے گا۔

انسٹا گرام جو کہ میٹا کی ملکیتی ایپ ہے، اس میں اب تک کسی پوسٹ پر کلک ایبل لنکس شامل کرنے کی اجازت نہیں تھی، لیکن اس نئے فیچر کی آزمائش سے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری ہونے کی امید ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں