امریکا کا شامی فوج کے ذریعے حزب اللہ کے خاتمے کا منصوبہ

امریکا نے شامی فوج کی مدد سے حزب اللہ کے خاتمے کا منصوبہ بنایا، دمشق نے تنازع میں شامل ہونے سے انکار کردیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا کا شامی فوج کے ذریعے حزب اللہ کے خاتمے کا منصوبہ

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا نے شامی فوج کی مدد سے حزب اللہ کو ختم کرنے کی کوشش کا منصوبہ بنایا ہے۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق امریکا نے شامی فوج کو لبنان بھیجنے کی ترغیب دی، تاہم دمشق نے اس تنازع میں شامل ہونے سے انکار کردیا۔

امریکی اخبار نے اسرائیلی خفیہ کیبل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کا نظام مضبوط ہے اور وہ آخری حد تک لڑنے کے لئے تیار ہے۔ ایران کی پاسداران انقلاب کو برتر فوجی قوت تسلیم کیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے دو افسران نے اسرائیلی خفیہ دستاویز کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق حالیہ آپریشن کا مقصد حزب اللہ کے انفرااسٹرکچر کو تباہ کرنا ہے۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکی کا موقف جغرافیائی یا اقتصادی مفادات کے بجائے انسانی اقدار اور انصاف پر مبنی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں