ایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ 17ویں روز بھی جاری، تعداد 5852 تک پہنچ گئی

ایران اور اسرائیل کی جنگ کے بعد ایران میں مقیم 5852 پاکستانی وطن واپس آ چکے ہیں۔ ان میں زائرین، مزدور، ایرانی طلباء اور بزنس مین شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران سے 17ویں روز پاکستانیوں کی واپسی، تعداد 5852 تک پہنچ گئی

کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے باعث ایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ 17ویں روز بھی جاری رہا اور مزید 237 افراد وطن پہنچ گئے۔

ضلعی حکام کے مطابق، ایران سے تفتان بارڈر کے ذریعے آج 44 افراد واپس پہنچے ہیں جبکہ 17 روز میں مجموعی طور پر 3784 افراد واپس آئے۔

دوسری جانب، گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے آج 193 افراد وطن واپس آئے ہیں، جس سے اب تک مجموعی طور پر 2068 افراد پاکستان پہنچے ہیں۔

28 فروری سے اب تک گبد ریمدان اور تفتان بارڈر کے ذریعے مجموعی طور پر 5852 افراد وطن واپس پہنچ چکے ہیں، ان میں زائرین، مزدور، ایرانی طلباء اور بزنس مین شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان آنے والے تمام افراد کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں