ایران کا سینکڑوں اسٹارلنک ڈیوائسز ضبط کرنے کا دعویٰ

ایران نے سینکڑوں اسٹارلنک ڈیوائسز ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو دشمن کی جانب سے بھیجی گئی تھیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران نے اسٹارلنک ڈیوائسز ضبط کرنے کا دعویٰ کیا

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کی وزارتِ انٹیلی جنس نے سینکڑوں اسٹارلنک ڈیوائسز قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ڈیوائسز دشمن کی جانب سے بھیجی گئی تھیں اور ملکی قانون کے تحت ان کا حصول اور استعمال جرم ہے۔ جنگ کے دوران ایسا کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔ ایران میں اسٹارلنک استعمال کرنے پر دو سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

ایران میں جنگ کے آغاز کے ساتھ ہی انٹرنیٹ پر تقریبا بلیک آؤٹ ہے، جس کی وجہ سے رپورٹنگ کے لیے ایران تک رسائی مشکل ہو گئی ہے۔ کچھ افراد انٹرنیٹ سے منسلک ہونے کے لیے اسٹارلنک کا استعمال کرتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں