خیبر پختونخوا میں سرکاری دفاتر میں جمعہ کو مکمل طور پر گھر سے کام کرنے کا حکمنامہ جاری

خیبر پختونخوا حکومت نے ایندھن بچت کے لیے سرکاری دفاتر میں ہر جمعہ کو گھر سے کام کرنے کا حکم دیا، جو دو ماہ تک نافذ رہے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خیبر پختونخوا حکومت: ایندھن بچت کے لیے جمعہ کو گھر سے کام

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے ایندھن کی بچت کو یقینی بنانے کے لیے سرکاری دفاتر میں ہر جمعہ کو مکمل طور پر گھر سے کام کرنے کا حکمنامہ جاری کر دیا ہے۔ یہ حکم دو ماہ کے لیے نافذ العمل رہے گا۔

محکمہ انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر صوبائی حکومت نے ایندھن کی بچت اور ذمہ دار حکومتی اقدامات کے لیے یہ نیا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت سرکاری دفاتر میں ہر جمعہ کو مکمل طور پر گھر سے کام کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق یہ اقدام دو ماہ تک جاری رہے گا یا جب حالات بہتر ہوں، جو بھی پہلے ہو۔ اسی طرح 24 مارچ سے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی چھٹیاں ہوں گی، تاہم بورڈ یا یونیورسٹی کے امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے اور متاثر نہیں ہوں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں