رحیم یارخان میں بی آئی ایس پی رقم کے دوران چھت گرنے سے 8 خواتین جاں بحق، مقدمہ درج

رحیم یارخان میں بی آئی ایس پی رقم کی تقسیم کے دوران چھت گرنے سے 8 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔ 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
رحیم یارخان: بی آئی ایس پی رقم کے دوران چھت گرنے سے 8 خواتین جاں بحق

رحیم یارخان: (رائیٹ ناوٴ نیوز) رحیم یارخان میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم کی تقسیم کے دوران ایک دکان کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں 8 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔

ضلعی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور ریٹیلر سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ حکام نے اعلان کیا ہے کہ ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ واقعہ چک 123 میں پیش آیا جہاں بڑی تعداد میں لوگ رقم لینے کے لئے جمع تھے۔ حادثے کے نتیجے میں درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے، جن میں سے 76 افراد کو نکال لیا گیا۔ شیخ زید اسپتال انتظامیہ کے مطابق 30 افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا جبکہ دیگر زخمی زیر علاج ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں