لاہور الیکٹرک بس مسافروں کے لئے طالب علموں کی ایپ متعارف

لاہور میں دو طالب علموں نے الیکٹرک بس مسافروں کے لئے روٹس اور اوقات کی معلومات فراہم کرنے والی موبائل ایپ تیار کرلی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور الیکٹرک بس مسافروں کے لئے طالب علموں کی ایپ متعارف

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور میں الیکٹرک بس سروس کے مسافروں کی سہولت کے لئے دو طالب علموں نے ایک موبائل ایپ تیار کی ہے جو بسوں کے روٹس، اسٹاپس اور روانگی کے اوقات کی معلومات فراہم کرتی ہے۔ یہ ایپ انٹرنیٹ کے بغیر بھی کام کرتی ہے اور صارفین کو نوٹیفکیشنز کے ذریعے بروقت معلومات فراہم کرتی ہے۔

محمد غیاث اور ان کے ساتھی نے یہ ایپ اس وقت تیار کی جب محمد کو ایک بار اپنے ہوسٹل جانے کے لئے نصف گھنٹہ انتظار کرنا پڑا لیکن بس پہلے ہی جا چکی تھی۔ اس تجربے کے بعد انہوں نے بس مسافروں کی سہولت کے لئے یہ نظام تیار کیا۔

ایپ میں الیکٹرک بسوں کے مختلف روٹس، بس اسٹاپس اور روانگی کے اوقات شامل ہیں۔ ایپ کا تعارف انسٹاگرام پر کروانے کے بعد دو دن میں پچاس ہزار سے زائد افراد نے اسے دیکھا اور پانچ سو سے زیادہ صارفین نے ڈاؤن لوڈ کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں