حکومت کا منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

حکومت نے منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کیا۔ وزیر داخلہ اور وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں سخت کارروائی کا فیصلہ ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حکومت کا منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت نے منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں طے پایا کہ غیر قانونی ذرائع سے بیرون ممالک رقوم بھجوانے والے بڑے کاروباری افراد اور اداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ بینکنگ اور قانونی چینلز کے ذریعے ہی رقوم بھجوائی جا سکیں گی اور منی چینجرز کے ذریعے ترسیل کے عمل کو درست کیا جائے گا۔

بیرون ممالک رقوم بھجوانے کے پورے میکنزم کو شفاف بنانے کا فیصلہ کیا گیا اور غیر قانونی ذرائع سے رقوم کی ترسیل کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی پر مشتمل جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں