پاک افواج نے خیبر سیکٹر میں افغان طالبان کی پوسٹیں اینٹی ٹینک میزائل سے تباہ کر دیں، کارروائی میں بھاری نقصان ہوا۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاک افواج کی جانب سے خیبر سیکٹر میں افغان طالبان کے خلاف کامیاب کارروائی کی گئی، جس میں ان کی فوجی پوسٹیں اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کے ذریعے مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
مزید برآں، شمالی وزیرستان میں آپریشن غضب للحق کے دوران افغان طالبان کی جھنڈا پوسٹ کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ آپریشن اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔













