چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے رابرٹ لیوین نے اپنا گھر پانچ دن میں فروخت کیا

فلوریڈا کے رابرٹ لیوین نے چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے اپنا گھر پانچ دن میں فروخت کیا، اشتہار سازی اور خریداروں سے رابطے میں مدد ملی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے رابرٹ لیوین نے اپنا گھر پانچ دن میں فروخت کیا

فلوریڈا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی ریاست فلوریڈا کے رابرٹ لیوین نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے اپنا گھر صرف پانچ دن میں فروخت کر دیا۔ لیوین نے چیٹ جی پی ٹی کو گھر کی فروخت کی تیاری، اشتہار سازی اور ممکنہ خریداروں سے رابطے کے لیے استعمال کیا۔

رابرٹ لیوین نے بتایا کہ چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے تیار کردہ اشتہار کی بدولت اسے ابتدائی 72 گھنٹوں میں پانچ پیشکشیں موصول ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طریقے سے انہیں ایجنٹ کا 3 فیصد کمیشن بچانے میں مدد ملی۔

کوپر سٹی کا یہ مکان 15 سال سے ان کا گھر تھا اور وہ جاننا چاہتے تھے کہ کیا اے آئی کی مدد سے فروخت کا عمل ممکن ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں