پی ایس ایل الیون کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز

پی ایس ایل الیون کے ٹکٹوں کی فروخت شروع، فیصل آباد پہلی بار میچز کی میزبانی کرے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی ایس ایل الیون کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز، فیصل آباد میزبان

فیصل آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے الیون ویں ایڈیشن کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی ہے۔ اس مرتبہ فیصل آباد بھی پی ایس ایل میچز کی میزبانی کرے گا اور پہلی بار اقبال اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ شائقین آج سے آن لائن ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق فیصل آباد میں پی ایس ایل میچز کے لیے جنرل ٹکٹ 300 روپے میں دستیاب ہیں۔ آن لائن ٹکٹس آج سے اور فزیکل ٹکٹس 24 مارچ سے ملیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں