ابرار احمد کی سن رائزرز میں شمولیت پر گواسکر کی تنقید

ابرار احمد کی سن رائزرز میں شمولیت پر سنیل گواسکر نے بھارتی مفادات کے خلاف قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ابرار احمد کی سن رائزرز میں شمولیت پر گواسکر کی تنقید

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کے مسٹری اسپنر ابرار احمد کی دی ہنڈریڈ فرنچائز سن رائزرز لیڈز میں شمولیت پر بھارتی کرکٹ کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فرنچائز کی جانب سے پاکستانی کھلاڑی کو خریدنے سے جو رقم پاکستان جاتی ہے، وہ بھارتی شہریوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔

سنیل گواسکر نے اپنے کالم میں سن رائزرز گروپ کی مالکن کاویا مران پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ فیصلہ بھارتی مفادات کے خلاف ہے۔

اس معاملے پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ دی ہنڈریڈ ان کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، لہذا وہ اس فیصلے پر مداخلت نہیں کرسکتے۔

یاد رہے کہ کاویا مران نے حال ہی میں دی ہنڈریڈ کی پلیئرز نیلامی میں ابرار احمد کی خدمات ایک لاکھ 90 ہزار پاؤنڈز میں حاصل کی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں