ایران جنگ سے برطانوی معیشت متاثر، لاکھوں نوکریاں خطرے میں

ایران جنگ کی وجہ سے برطانوی معیشت پر منفی اثرات پڑنے کا خدشہ ہے، لاکھوں نوکریاں خطرے میں ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران جنگ سے برطانوی معیشت متاثر، لاکھوں نوکریاں خطرے میں

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے ساتھ جاری جنگی کشیدگی کے سبب برطانوی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک لاکھ سے زائد افراد بےروزگار ہونے کا امکان ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر جنگ کا سلسلہ جاری رہا تو برطانیہ میں معاشی دباؤ بڑھ سکتا ہے اور معیشت کی بحالی متاثر ہو سکتی ہے۔ پہلے توقع تھی کہ شرح سود میں کمی سے معیشت کو سہارا ملے گا، مگر موجودہ صورتحال میں یہ ممکن نظر نہیں آتا۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں بےروزگاری کی شرح پہلے ہی پانچ سال کی بلند ترین سطح یعنی 5.2 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اگر جنگ مزید تین مہینے جاری رہی تو یہ شرح 5.5 فیصد تک جا سکتی ہے۔

ماہر اقتصادیات کیمز اسمتھ نے کہا ہے کہ توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث کاروباری اداروں پر دباؤ بڑھے گا اور ملازمین کو جبری چھٹیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے کمپنیاں نئی بھرتیاں روک سکتی ہیں، جس سے روزگار کے مواقع محدود ہو جائیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں