پاکستان ریلوے کی پہلی عید اسپیشل ٹرین لاہور سے روانہ ہوگئی، مزید تین ٹرینیں بھی جلد چلائی جائیں گی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان ریلوے کی پہلی عید اسپیشل ٹرین لاہور سے روانہ ہوگئی۔ یہ ٹرین شام 7 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوئی اور بروز منگل 3 بج کر 45 منٹ پر کراچی کینٹ اسٹیشن پہنچے گی۔
پاکستان ریلوے نے عید کے موقع پر مجموعی طور پر 4 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری عید اسپیشل ٹرین 17 مارچ کو کوئٹہ سے راولپنڈی کے لئے روانہ ہوگی جبکہ تیسری ٹرین 17 مارچ کو ہی کراچی سٹی اسٹیشن سے پشاور کینٹ کے لیے روانہ ہوگی۔
چوتھی عید اسپیشل ٹرین 18 مارچ کو کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔ وفاقی حکومت نے عید سے پہلے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں جاری کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔















