لاہور ہائیکورٹ نے رشوت کیس میں سابق افسر کی رہائی کا حکم دیا

لاہور ہائیکورٹ نے این سی سی آئی اے کے سابق افسر چوہدری سرفراز کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور ہائیکورٹ نے رشوت کیس میں سابق افسر کی رہائی کا حکم دیا

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ڈکی بھائی سے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار این سی سی آئی اے کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔

عدالت میں جسٹس عبہر گل خان نے چوہدری سرفراز کی درخواست ضمانت پر سماعت کی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔ وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ دیگر ملزمان کی ضمانتیں پہلے ہی منظور ہو چکی ہیں۔

معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی گرفتاری کے بعد چوہدری سرفراز پر اختیارات کا ناجائز استعمال اور رشوت لینے کا الزام تھا جس کے تحت مقدمہ درج کر کے انہیں معطل کیا گیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں