اسلام آباد کے شہری نے ہائیکورٹ میں درخواست دی کہ رویت ہلال کمیٹی کو عید کا چاند دیکھنے کے بعد فوری اعلان کرنے کا حکم دیا جائے تاکہ انتظامیہ کو لا اینڈ آرڈر کی صورتحال سے بچایا جا سکے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد کے شہری عبد اللہ شفیق جان نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کو عید کا چاند دیکھنے کے بعد فوری اعلان کرنے کا حکم دیا جائے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ چاند کے اعلان میں تاخیر سے لوگ تراویح پڑھ لیتے ہیں اور مارکیٹس میں اچانک رش بڑھ جاتا ہے، جس سے انتظامیہ کو لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عید شاپنگ کی دکانوں کے علاوہ دیگر مارکیٹس کو بند رکھنے کا حکم دیا جائے تاکہ معاملات کو قابو میں رکھا جا سکے۔















