نیتن یاہو کی تیسری ویڈیو بھی مشکوک، سوشل میڈیا پر سوالات

نیتن یاہو نے اپنی زندہ ہونے کا یقین دلانے کے لیے تیسری ویڈیو جاری کی، مگر سوشل میڈیا پر اس پر بھی شک و شبہات کا اظہار کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نیتن یاہو کی تیسری ویڈیو بھی مشکوک، سوشل میڈیا پر سوالات

تل ابیب: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے زندہ ہونے کا یقین دلانے کے لیے ایک اور ویڈیو جاری کی ہے، جس پر بھی سوشل میڈیا صارفین نے سوالات اٹھائے ہیں۔

پہلی ویڈیو 12 مارچ کو جاری کی گئی تھی جس میں نیتن یاہو نے ایران کے سپریم لیڈر کو دھمکیاں دی تھیں۔ اس ویڈیو میں ان کے ہاتھوں میں بظاہر 6 انگلیاں نظر آئیں، جس کے بعد اس ویڈیو کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے تیار کردہ قرار دیا گیا۔

گزشتہ روز نیتن یاہو نے ایک کیفے سے کافی لیتے ہوئے ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے مرنے کی خبروں کو مسترد کیا۔ تاہم، ویڈیو میں کافی کا کپ بھرا ہوا دکھائی دیا اور کافی پینے کے باوجود کم نہ ہوئی، جس پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔

نیتن یاہو نے اب تازہ ویڈیو میں کسی تفریحی مقام پر لوگوں سے ملاقاتیں کرتے ہوئے نظر آئے ہیں، لیکن سوشل میڈیا صارفین کا شک برقرار ہے کہ یہ ویڈیوز اے آئی سے تیار کی گئی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں