مشرق وسطیٰ کی کشیدگی سے پاکستانی معیشت اور اوورسیز پاکستانیوں کے متاثر ہونے کا خطرہ

مشرق وسطیٰ کی کشیدگی سے پاکستانی معیشت پر منفی اثرات، ترسیلات زر میں ممکنہ کمی کی توقع۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مشرق وسطیٰ کی کشیدگی سے اوورسیز پاکستانیوں کے روزگار پر اثرات

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مشرق وسطیٰ کی کشیدگی سے پاکستانی معیشت اور اوورسیز پاکستانیوں کے روزگار پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خطرہ ہے۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس کے مطابق ترسیلات زر میں سالانہ 3 سے 4 ارب ڈالر کی کمی متوقع ہے۔

مشرق وسطیٰ میں تقریباً 60 لاکھ پاکستانی کام کرتے ہیں اور سالانہ 7 سے 8 لاکھ افراد خلیجی ممالک میں روزگار کے لیے جاتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر جنگ جاری رہی تو 2026 میں 5 لاکھ پاکستانی بیرون ملک نہیں جا سکیں گے جبکہ مزید 5 لاکھ کی وطن واپسی کا امکان ہے۔

پائیڈ کی رپورٹ میں ترسیلات زر کو پاکستانی معیشت کا دس فیصد قرار دیا گیا ہے اور خلیجی ممالک پر انحصار کو خطرناک بتایا گیا ہے۔ حکومت کو بیرون ملک پاکستانیوں کے تحفظ اور واپس آنے والے مزدوروں کے لیے روزگار اور کاروبار پروگرام شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں