اسلام آباد میں نیشنل فرانزک ایجنسی نے باقاعدہ کام شروع کر دیا

اسلام آباد میں نیشنل فرانزک ایجنسی نے باقاعدہ کام شروع کر دیا، فنگر پرنٹس اور ڈیجیٹل فرانزک کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد میں نیشنل فرانزک ایجنسی نے باقاعدہ کام شروع کر دیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک بھر کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے پنجاب پر انحصار کا خاتمہ ہو گیا ہے کیونکہ اسلام آباد میں نیشنل فرانزک ایجنسی نے باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے۔ ابتدائی طور پر فنگر پرنٹس، ڈیجیٹل فرانزک اور نارکوٹکس انالیسسز کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

نیشنل فرانزک ایجنسی کا ہیڈکوارٹرز گزشتہ سال قائم کیا گیا تھا اور اب صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے کیسز یہاں آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ادارے میں ریسرچ، فارنزک اور ڈیجیٹل فارنزک کے شعبے موجود ہیں اور یہ ڈیپ فیک اور پیچیدہ سائبر کرائمز کی تحقیقات کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ کرائم سین انویسٹی گیشن، فائرآرمز اینڈ ٹول مارکس اور ڈی این اے رپورٹس بھی تیار ہوں گی۔ زہرخوانی، سیرالوجی، پیتھالوجی اور ایکسپلوسیوانالیسسز کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ ڈیجیٹل فارنزک کا شعبہ قومی سیکیورٹی کے معاملات میں معاونت کرے گا اور پولیس، ایف آئی اے اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سروسز فراہم کرے گا۔ ایجنسی ڈیجیٹل شواہد کو محفوظ کرنے کے ساتھ عدالتوں میں بطور ماہر معاونت بھی فراہم کرے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں