امریکی کمیشن کی بھارت میں مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں پر تشویش

امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے بھارت میں مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آر ایس ایس اور را پر پابندیاں عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی کمیشن کی بھارت میں مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں پر تشویش

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی تازہ رپورٹ میں بھارت میں مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزیوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔ کمیشن نے بھارت کو ‘انتہائی تشویش کا حامل ملک’ قرار دیتے ہوئے آر ایس ایس اور را پر پابندیاں عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔

رپورٹ میں بھارت میں مذہبی آزادی کے بحران کو عالمی سطح پر ایک اہم سفارتی مسئلہ قرار دیا گیا ہے۔ امریکی کمیشن کے مطابق بھارت میں مذہبی آزادی تیزی سے زوال پذیر ہو رہی ہے اور ریاستی پالیسیاں اقلیتوں کے لیے خطرناک ماحول پیدا کر رہی ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مذہبی اقلیتیں مسلسل خوف، تشدد اور امتیازی قوانین کے سائے میں غیر محفوظ زندگی گزار رہی ہیں۔ ہندو انتہا پسند ہجوم مسلمانوں اور عیسائیوں پر حملوں میں ملوث ہیں جبکہ ریاستی ادارے اکثر مجرمانہ خاموشی اختیار کرتے ہیں۔

کمیشن کے مطابق آر ایس ایس اقلیتوں کے خلاف نفرت اور تشدد کو فروغ دے رہی ہے۔ مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف امتیازی قوانین اور تشدد میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ سخت قوانین کے ذریعے مذہبی تبدیلی کو جرم بنا کر اقلیتوں کو جیلوں میں دھکیلا جا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں