پی ایس ایل کے ٹکٹس کل سے نجی کورئیر کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز کل سے ہوگا۔ ٹکٹس نجی کورئیر کی ویب سائٹ سے حاصل کیے جا سکیں گے۔
پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار آٹھ ٹیمیں چھ مختلف مقامات پر میچز کھیلیں گی۔
پی ایس ایل کے گیارہویں سیزن کا آغاز 26 مارچ کو لاہور میں ہوگا۔ افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کا مقابلہ حیدرآباد کنگزمین سے ہوگا۔
39 روزہ ایونٹ میں مجموعی طور پر 44 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 3 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔















