14 اپریل کے بعد پاکستان میں ایل این جی کی قلت کا خدشہ

سیکرٹری پیٹرولیم نے خبردار کیا ہے کہ 14 اپریل کے بعد ملک میں ایل این جی کی قلت ہوگی، جس سے پاور سیکٹر کی گیس کی ضروریات پوری نہیں ہوں گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
14 اپریل کے بعد پاکستان میں ایل این جی کی قلت کا خدشہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سیکرٹری پیٹرولیم نے کہا ہے کہ 14 اپریل کے بعد ملک میں ایل این جی دستیاب نہیں ہوگی، جس کے باعث اپریل میں پاور سیکٹر کی گیس کی ضروریات پوری نہیں کی جا سکیں گی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔

سیکرٹری پیٹرولیم نے بریفنگ میں بتایا کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔ پاکستان تقریباً 70 فیصد پیٹرولیم مصنوعات مشرقِ وسطیٰ سے حاصل کرتا ہے، لیکن اس وقت جہازوں کی آمد و رفت متاثر ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 88 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 187 ڈالر اور پیٹرول کی قیمت 74 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 130 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ حکومت موٹر سائیکل اور رکشہ استعمال کرنے والوں کے لیے ریلیف پیکیج پر کام کر رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں