ویسٹ انڈین فاسٹ بولر الزاری جوزف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل

پاکستان سپر لیگ 11 میں ویسٹ انڈین فاسٹ بولر الزاری جوزف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل کیے گئے ہیں۔ اسپینسر جانسن نجی وجوہات کے باعث دستیاب نہیں ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ویسٹ انڈین فاسٹ بولر الزاری جوزف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان سپر لیگ 11 کے لیے ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر الزاری جوزف کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل کر لیا گیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ نے بتایا کہ الزاری جوزف کو اسپینسر جانسن کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپینسر جوزف نجی وجوہات کے باعث پی ایس ایل کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آسٹریلیا کے اسپینسر جانسن کے ساتھ ڈائریکٹ سائننگ کی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں