اسرائیل نے امریکی یہودی خاتون کو فلسطینی لڑکی کی ویڈیو بنانے پر ملک بدر کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
تل ابیب: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیلی حکومت نے کمسن فلسطینی لڑکی پر گاڑی چڑھانے کی ویڈیو بنانے والی امریکی یہودی خاتون کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی خاتون کا کہنا ہے کہ انہیں سوشل میڈیا پر اسرائیلی حکومت کے خلاف خیالات کے اظہار کی وجہ سے ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے۔
اسرائیلی پولیس کے مطابق، امریکی خاتون نے گاڑی چڑھانے والے اسرائیلی ڈرائیور کے ساتھ جھگڑا کیا تھا جس کے باعث ان کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔












