کلاچی میں دفعہ 144 کے تحت کرفیو نافذ، نقل و حرکت محدود

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں دفعہ 144 کے تحت کرفیو نافذ کردیا گیا، نقل و حرکت اجازت سے مشروط ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کلاچی میں دفعہ 144 کے تحت کرفیو نافذ، نقل و حرکت محدود

ڈیرہ اسماعیل خان: (رائیٹ ناوٴ نیوز) تحصیل کلاچی میں دفعہ 144 کے تحت صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ اس دوران گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی آمدورفت مکمل طور پر بند رہے گی جبکہ پوٹہ اور ہتھالہ بازار بھی بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو کے دوران شہریوں کی نقل و حرکت اجازت سے مشروط ہوگی اور انہیں اپنے ساتھ شناختی دستاویزات رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں