ایران نے خلیجی عرب ممالک کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کا اشارہ دے دیا

ایران نے امریکی و اسرائیلی کارروائیوں کے تناظر میں خلیجی عرب ممالک کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کا اشارہ دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران نے خلیجی عرب ممالک کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کا اشارہ دیا

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے امریکی اور اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے تناظر میں خلیجی عرب ممالک کے ساتھ تعلقات پر سنجیدہ جائزے کی ضرورت کا اشارہ دیا ہے۔ ایران کے سعودی عرب میں سفیر علی رضا عنایتی نے زور دیا کہ خطے میں بیرونی طاقتوں کے اثر و رسوخ کو کم کرنا اور علاقائی استحکام کو فروغ دینا ضروری ہے۔

ایرانی سفیر نے رائٹرز کو تحریری جواب میں کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جاری کشیدگی کے باوجود ایران اور سعودی عرب پڑوسی ہونے کے باعث ایک دوسرے سے الگ نہیں ہو سکتے۔ ان کے مطابق گزشتہ پانچ دہائیوں میں خطے میں جو صورتحال پیدا ہوئی وہ علاقائی معاملات میں بیرونی طاقتوں پر حد سے زیادہ انحصار کا نتیجہ ہے۔

علی رضا عنایتی نے سعودی عرب کے تیل کے بنیادی ڈھانچے پر حالیہ حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے حکام کے درمیان رابطے جاری ہیں اور تعلقات بعض شعبوں میں معمول کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تہران اور ریاض کے درمیان اس بات پر بھی بات چیت ہو رہی ہے کہ سعودی سرزمین کو ایران کے خلاف کسی حملے کے لیے استعمال نہ ہونے دیا جائے۔

ایرانی سفیر کے مطابق موجودہ جنگ ایران اور پورے خطے پر مسلط کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی کارروائیاں بند ہونی چاہئیں اور علاقائی ممالک کو تنازع سے دور رہنا چاہیے تاکہ خطے میں استحکام اور ترقی کی راہ ہموار ہو سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں