ماہر فلکیات فہیم ہاشمی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک 30 دن کا ہوگا اور عیدالفطر 21 مارچ کو ہوگی۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ماہر فلکیات فہیم ہاشمی نے پیش گوئی کی ہے کہ اس سال رمضان المبارک 30 دنوں پر مشتمل ہوگا اور عیدالفطر 21 مارچ بروز ہفتہ منائی جائے گی۔
فہیم ہاشمی کے مطابق چاند 19 مارچ کو صبح 6 بجکر 23 منٹ پر پیدا ہوگا، جبکہ کراچی میں غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے 19 منٹ ہوگی۔
ماہر فلکیات نے بتایا کہ اسلام آباد میں غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 11 گھنٹے 55 منٹ اور پشاور میں 12 گھنٹے 1 منٹ ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 20 گھنٹے سے کم عمر کا چاند آنکھ سے دیکھنا ممکن نہیں ہوتا۔















