برطانیہ کے جنگی طیاروں کی قطر، قبرص اور خلیجی اتحادیوں کے دفاع کے لیے پروازیں

برطانیہ کے ٹائفون اور ایف-35 جنگی طیاروں نے مشرق وسطیٰ میں برطانوی مفادات کے دفاع کے لیے فضائی مشنز انجام دیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
برطانوی جنگی طیاروں کی مشرق وسطیٰ میں فضائی مشنز کی انجام دہی

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانوی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ برطانیہ کے ٹائفون اور ایف-35 جنگی طیاروں نے برطانوی مفادات کے دفاع کے لیے فضائی مشنز انجام دیے۔

وزارت دفاع کے بیان کے مطابق یہ پروازیں قطر اور قبرص کے علاوہ اتحادی ممالک کے دفاع کے تناظر میں بھی کی گئیں۔ متحدہ عرب امارات، اردن اور بحرین میں موجود اتحادی مفادات کے تحفظ کو بھی ان مشنز کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔


برطانوی وزارت دفاع نے ان پروازوں کی نوعیت، مدت یا ممکنہ اہداف سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث برطانیہ سمیت کئی مغربی ممالک اپنے فوجی اور فضائی انتظامات کا دائرہ بڑھا رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں