صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے مریم نواز کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈا کی مذمت کی ہے، اور عوامی فلاح کے لیے مریم نواز کے منصوبوں کی تعریف کی ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے مریم نواز کے خلاف مبینہ پروپیگنڈا پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹے کا منہ کالا کرنا ہوگا۔
عظمیٰ بخاری نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں مریم نواز کے بیرون ملک روانگی سے متعلق پھیلائے گئے جھوٹ کی مذمت کی اور کہا کہ ان کی فیملی کے بارے میں من گھڑت خبریں بنائی جا رہی ہیں۔
بخاری نے مزید کہا کہ اگر اتنی محنت عوام کی فلاح و بہبود پر صرف کی جاتی تو عوام آپ کے جھوٹ پر یقین کر لیتی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز عوامی فلاح کے نئے منصوبے لاتی رہیں گی اور جھوٹے پروپیگنڈا کے باوجود لوگوں کے دلوں میں جگہ بناتی رہیں گی۔















