بھارت: گلوکار بادشاہ کو بشنوئی گینگ کی جان سے مارنے کی دھمکی

بھارت میں بشنوئی گینگ نے گلوکار بادشاہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے، ہریانوی گانے ‘ٹٹیری’ کی وجہ سے مقدمہ درج ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارت: گلوکار بادشاہ کو بشنوئی گینگ کی جان سے مارنے کی دھمکی

نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت کے بدنام زمانہ گینگ لارنس بشنوئی نے گلوکار بادشاہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ بادشاہ نے حال ہی میں ہریانوی زبان میں گانا ‘ٹٹیری’ ریلیز کیا تھا، جس کی بول اور فلم بندی پر ہریانہ کے شہر پنچکولہ کے رہائشیوں نے مقدمہ درج کرایا۔ عوامی ردعمل کے بعد گلوکار نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے معافی مانگی اور گانا تمام پلیٹ فارمز سے ہٹانے کا وعدہ کیا۔

تاہم، بشنوئی گینگ نے سوشل میڈیا پر بادشاہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہریانہ کی ثقافت کو برباد کرنے کی کوشش کی گئی تو انہیں سر پر گولی ماری جائے گی۔ یہ بھی واضح رہے کہ 2024 میں بشنوئی گینگ نے چندی گڑھ میں بادشاہ کی زیر ملکیت کلب کے باہر دھماکہ کیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں