پاکستان میں عیدالفطر سے قبل فائیو جی سروس کی آمد متوقع

عیدالفطر سے پہلے پاکستان میں فائیو جی لانچ کی توقع ہے، آئندہ ہفتے ٹیلی کام آپریٹرز کو لائسنس جاری ہونے کا امکان ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں عیدالفطر سے قبل فائیو جی سروس کی آمد متوقع

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عید الفطر سے پہلے پاکستان میں موبائل صارفین کو فائیو جی سروس دستیاب ہونے کا امکان ہے۔ ٹیلی کام آپریٹرز کو آئندہ ہفتے فائیو جی لائسنس جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے لائسنس جاری کرنے کی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ پی ٹی اے حکام نے فائیو جی لائسنس پہلے ہی تیار کر لیے ہیں، اور ٹیلی کام کمپنیاں عید الفطر سے قبل فائیو جی سروس لانچ کر سکیں گی۔ پی ٹی اے نے کمپنیوں کو لائسنس کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

لائسنس سے پہلے کمپنیوں کو 15 ملین ڈالر کی بینک گارنٹی جمع کروانا ہوگی۔ ایک کمپنی نے بینک گارنٹی جمع کروا دی ہے جبکہ دو کمپنیوں کی جلد جمع ہونے کی توقع ہے۔ پی ٹی اے تینوں کمپنیوں کو بیک وقت لائسنس دینے پر غور کر رہا ہے، اور تینوں ٹیلی کام کمپنیاں فائیو جی سروس کے فوری آغاز کے لیے تیار ہیں۔

پی ٹی اے بھی عیدالفطر سے پہلے فائیو جی لانچ کی راہ ہموار کرنا چاہتا ہے اور فائیو جی لائسنس اجراء کے لیے پی ٹی اے ہیڈ کوارٹر میں تقریب کا انعقاد زیر غور ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں