خیبر پختونخوا حکومت نے اخراجات میں 20 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے، یہ فیصلہ یکم اپریل سے 30 جون تک نافذ العمل ہوگا۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے اخراجات میں 20 فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ خزانہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ صوبے میں نان ایمپلائی ریلیٹڈ اخراجات میں یکم اپریل سے 30 جون تک تین ماہ کے لئے 20 فیصد کمی کی جائے گی۔ اس فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری محکموں، نیم سرکاری اداروں اور خودمختار اداروں کے تنخواہوں کے علاوہ دیگر اخراجات پر ہوگا۔
محکمہ خزانہ نے تمام پرنسپل اکاؤنٹنگ افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ سختی سے اس فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔















