پیٹرولیم قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ پر مزمل اسلم کا سخت ردعمل

مزمل اسلم نے پیٹرولیم قیمتوں کی ایڈجسٹمنٹ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ایسا فیصلہ حرام قرار دیا گیا تھا، اب حلال کہا جا رہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پیٹرولیم قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ پر مزمل اسلم کا سخت ردعمل

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ مزمل اسلم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ ایڈجسٹمنٹ پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں اسی نوعیت کے فیصلے کو آئی ایم ایف مخالف اور حرام قرار دیا گیا تھا، جبکہ آج اسی اقدام کو حلال ایڈجسٹمنٹ کہا جا رہا ہے۔

مزمل اسلم نے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں جب عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی تو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر 24 روپے فی لیٹر ایڈجسٹمنٹ دی تھی، جو صارفین پر اضافی ٹیکس لگائے بغیر کیا گیا تھا، تاہم اس فیصلے کو میڈیا اور اپوزیشن نے تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کو بھی تقریباً اسی صورتحال میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ کرنا پڑی ہے اور 23 ارب روپے کا فرق پورا کیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پیٹرول پر 105 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 55 روپے فی لیٹر لیوی وصول کی جا رہی ہے۔

مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 39 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد یہ 358 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ایک ہفتے میں مٹی کے تیل کی قیمت تقریباً دگنی ہو کر 170 روپے فی لیٹر تک بڑھائی گئی ہے، جو غریب طبقے کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں