اسرائیلی حملے میں ایرانی بریگیڈیئر جنرل عبداللہ جلالی شہید

ایران کی فوج نے اعلان کیا کہ بریگیڈیئر جنرل عبداللہ جلالی اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسرائیلی حملے میں ایرانی بریگیڈیئر جنرل عبداللہ جلالی شہید

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی حملے کے نتیجے میں بریگیڈیئر جنرل عبداللہ جلالی شہید ہو گئے ہیں۔

ایرانی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق، بریگیڈیئر جنرل عبداللہ جلالی صیہونی ریاست کے حملے کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایران نے حالیہ جنگ کے دوران کئی اعلیٰ فوجی حکام کی شہادت کی تصدیق کی ہے، جن میں عزیز ناصر زادہ، عبدالرحیم موسوی اور محمد پاکپور شامل ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں