روس نے آذربائیجان کے ذریعے ایران کو 13 ٹن طبی سامان بھیجا۔ چین نے بھی ایران کے مناب حملے کے متاثرین کے لیے عطیہ دیا۔
ماسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روس نے چین کے بعد ایران کو انسانی امداد بھیجی ہے۔ روسی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا کہ روس کا ایک Il-76 کارگو طیارہ 13 ٹن سے زیادہ طبی سامان لے کر آذربائیجان پہنچا، جہاں سے یہ امداد ایرانی حکام کو منتقل کی جائے گی۔
روسی وزارت ہنگامی حالات کے مطابق امدادی کھیپ ادویات اور طبی سامان پر مشتمل ہے، اور اسے آذربائیجان سے ٹرکوں کے ذریعے ایران پہنچایا جائے گا۔ یہ اقدام خطے کی بڑھتی کشیدگی کے دوران کیا گیا ہے۔
امداد روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے احکامات پر بھیجی گئی ہے۔ دوسری جانب، چین نے بھی ایران کے شہر مناب میں سکول حملہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے، جو ایرانی ہلال احمر کے تعاون سے پہنچایا جائے گا۔













