ایران کے میزائل حملوں سے تل ابیب میں آگ بھڑک اٹھی، خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا۔
تل ابیب: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے میزائل حملوں سے تل ابیب سمیت اسرائیل کے مختلف علاقوں میں آگ لگ گئی جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔
ایرانی میڈیا نے بتایا کہ ایران نے اسرائیل کے مختلف علاقوں پر میزائل حملے کیے، جن سے تل ابیب سمیت وسطی اسرائیل کے کئی مقامات متاثر ہوئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق دھماکوں میں دو افراد زخمی ہوئے، جبکہ متعدد گاڑیاں اور قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
ایران نے جبل علی بندرگاہ کے قریب رہنے والے افراد کو علاقہ خالی کرنے کی وارننگ دی جبکہ خلیفہ پورٹ اور فجیرہ بندرگاہ کے اطراف میں رہنے والوں کو بھی علاقہ چھوڑنے کی ہدایت کی۔













