وزیر ریلوے کی ہدایت پر عید الفطر پر چار اسپیشل ٹرینیں چلیں گی، پہلی ٹرین 16 مارچ کو لاہور سے کراچی روانہ ہوگی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے عید الفطر کے موقع پر پاکستان ریلوے کی جانب سے چار اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اسپیشل ٹرینیں عید کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے مخصوص کی گئی ہیں۔
پہلی عید اسپیشل ٹرین 16 مارچ کو لاہور سے کراچی روانہ ہوگی جبکہ دوسری ٹرین 17 مارچ کو کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔ اسی دن تیسری ٹرین کراچی سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی۔
چوتھی عید اسپیشل ٹرین 18 مارچ کو کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی، جس سے مسافروں کو اپنے گھروں تک پہنچنے میں آسانی ہوگی۔














