لاہور میں 19 کروڑ کی ڈکیتی، سحری کے وقت حملہ

لاہور کے ڈیفنس میں 19 کروڑ روپے کی ڈکیتی ہوئی، سحری کے وقت ملزمان نے قیمتی سامان لوٹا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور میں 19 کروڑ کی ڈکیتی، سحری کے وقت حملہ

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور کے علاقے ڈیفنس میں سحری کے وقت 19 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ مسلح افراد نے 200 تولے سونا، قیمتی ڈائمنڈ جیولری اور نقدی لوٹی۔

پولیس کے مطابق ڈکیتی کی یہ واردات ڈیفنس اے میں پیش آئی۔ متاثرہ شہری عامر سعید کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق، واردات اس وقت ہوئی جب گھر کے مکین سحری کر کے واپس آئے۔ چار ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنایا اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔

پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں